• news

آل پاکستان انجمن تاجران کا عوام سے اربوں روپے کے مزید ٹیکس کے فیصلے پر تشویش 


لاہور( کامرس رپورٹر)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے آئی ایم ایف کی شرائط کو پورا کرنے کیلئے عوام سے اربوں روپے کے مزید ٹیکس وصولی کے فیصلے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے شکنجے سے ہر طبقے کی سانسیںبند ہو رہی ہےں۔ سیاسی جماعتوں سے اپیل ہے کہ اختلافات چھوڑ کر میثاق معیشت کی تیاری پر متفق ہوں تاکہ ہمارے گھمبیر ہوتے معاشی چیلنجز ختم ہوسکیں ۔ انہوںنے کہا کہ یہ بد قسمتی ہے کہ حکومتیں سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں نہیں لیتیں اور بیورو کریسی کے ساتھ بیٹھ کر بند کمروںمیں پالیسیاں بنائی جاتی ہیں جس کے مثبت کی بجائے منفی نتائج سامنے آتے ہیں۔ غیر ملکی قرضوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے کیوں کوئی پالیسی بنا کر قوم کو اس پر اعتماد میں نہیں لیا جاتا ؟۔ پاکستان ایٹمی صلاحیت کا حامل ملک ہے ہم کب تک کشکول اٹھائے پھرتے اور آئی ایم ایف کے سامنے ہاتھ باندھے کھڑے رہیں گے۔ مہنگائی کی وجہ سے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے۔ عوام حقیقی معنوں میں 3 سے 2 وقت کی روٹی پر آ گئے ہیں۔ آئی ایم ایف کو کیا یقین دہانی کرائی گئی ہے اس پر سٹیک ہولڈرزکو اعتماد میں لیا جائے ۔

ای پیپر-دی نیشن