• news

محکمہ ریلیف خیبر پی کے کا مون سون کنٹی جنسی پلان تیار : سیکرٹری ریلیف عبدالباسط


پشاور (اے پی پی)محکمہ ریلیف،بحالی و آبادکاری،حکومت خیبرپی کے نے مون سون کنٹی جنسی پلان 2023 تیار کرلیا ہے۔ جامع حکمت عملی کا مقصد آفات کے خطرات کو کم کرنا اور بروقت ردعمل فراہم کرنا ہے۔ترجمان محکمہ ریلیف کے مطابق محکمہ ریلیف کے زیر انتظام پی ڈی ایم اے نے گزشتہ تجربات کی روشنی میں اہم اسباق کو پلان میں شامل کیا ہے اور اس منصوبے کی تیاری میں ضلعی انتظامیہ،صوبائی، وفاقی لائن محکموں اور ہیومینٹیرین پارٹنرز نے فعال کردارادا کیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اس منصوبے کے مطابق 10 اضلاع چترال اپر، چترال لوئر، سوات، ڈی آئی خان، ٹانک، چارسدہ، نوشہرہ، کوہستان اپر، شانگلہ اور دیر اپر کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔ 6 دیگر اضلاع، مالاکنڈ، دیر لوئر، تور غر، کوہستان لوئر، کولائی پالاس کوہستان، اور پشاور کو ہائی رسک کے زمرے میں رکھا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پی ڈی ایم اے نے تمام ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو مشینری اور امدادی سامان فراہم کردیا ہے اور بوقت ضرورت دیگر امدادی سامان بھی فراہم کیاجائےگا۔ محکمہ ریلیف کے زیر انتظام صوبے بھر میں فرضی مشقیں جاری ہیں۔ محکمے نے پانی کی سطح کو مانیٹر کرنے کے لیے قبل از وقت وارننگ دینے کیلئے 7اہم پوائنٹس 5 دریاں اور 2 نالوں پر فلڈ ارلی وارننگ سسٹم ای ڈبلیو ایس نصب کیا ہے ارلی وارننگ سسٹم کے ذریعے پانی کے خطرناک سطح پر پہنچنے ہی سسٹم الرٹ سگنلز پیدا کرتا ہے اور پی ڈی ایم اے کے ایمرجنسی آپریشن سنٹر کے ساتھ منسلک رہتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن