• news

 فٹ سال کے ٹیلنٹ کو نکھارنے کےلئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت :چوہدری منیر احمد 

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پنجاب فٹ سال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری چوہدری منیر احمد نے کہا ہے کہ صوبے میں فٹ سال کے ٹیلنٹ کو نکھارنے کےلئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔ صوبے میں فٹ سال کا بے ٹیلنٹ موجود ہے اور فٹ سال کے کھلاڑیوں کو سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ پنجاب کی ٹیم کا نیشنل فٹ سال چیمپئن شپ میں چیمپئن بننا بڑے اعزاز کی بات ہے اور اس سے ثابت ہوتا ہے کہ پنجاب میں فٹ سال کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں۔ تعلیمی ادارے ملک میں گراس روٹ سطح پر کھیلوں کی نرسری کا کردار ادا کرتے ہیں لیکن تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے انعقاد کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔

ای پیپر-دی نیشن