برازیلین فٹبالرنیمار کے گھر کی تعمیرروک دی گئی، ایک ملین ڈالر جرمانے کا امکان
لاہور(سپورٹس ڈیسک )برازیلین فٹبالر نیمار کے گھر کی تعمیر قوانین کی خلاف ورزی کے باعث روک دی گئی۔ریوڈی جنیرو کے کوسٹل ٹاﺅن میں نیمار کے گھر کی تعمیر کے دوران کئی ماحولیاتی خلاف ورزیاں کی گئیں، جس کی وجہ سے نہ صرف وہاں پر تعمیراتی کام رکوادیا گیا بلکہ فٹبالر پر ایک ملین ڈالر تک جرمانہ کیا جاسکتا ہے۔حکام کے مطابق جب وہ تعمیراتی کام رکوانے گئے تو نیمار کے والد نیمار ڈی سلوا سانتوس نے رکاوٹ ڈالنے کےساتھ بدتمیزی بھی کی جس پر انھیں حراست میں لینے کے بعد چھوڑ دیا گیا۔