• news

آئی سی سی ورلڈکپ شیڈول میں تاخیر شائقین کی مشکلات بڑھانے لگی


لاہور(سپورٹس رپورٹر)آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے شیڈول میں تاخیر نے مداحوں کیلئے مشکلات بڑھا دیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کم وقت کے باعث دنیا بھر کے کرکٹ شائقین کو لاجسٹک مسائل کا سامنا ہے۔شائقینِ کرکٹ نے خدشہ ظاہر کیا کہ تاخیر سے شیڈول کے اعلان سے ہوٹل اور ایئر لائن بکنگ میں دشواری ہو گی۔ ورلڈ کپ کے شیڈول کے اعلان کے مطابق ہی ویزے کےلئے درخواستیں دی جائیں گی اور وقت کم ہونے کی وجہ سے ویزے کے حصول میں دشواری ہو سکتی ہے۔ ورلڈ کپ کے شیڈول میں تاخیر کی وجہ پاکستان اور بھارت کے میچز کے تنازعہ کو قرار دیا گیا ہے۔ ماضی میں آئی سی سی ایونٹس کے شیڈول کا اعلان بہت پہلے کیا جاتا تھا، ایک سال پہلے اعلان کے باعث فینز کو پلاننگ کرنے میں آسانی ہوتی تھی۔ آئی سی سی ورلڈ کپ 5 اکتوبر سے بھارت میں شروع ہو گا تاہم اب بھی وینیوز میں تبدیلی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ورلڈ کپ شیڈول کا اعلان 27 جون کو کرےگا۔

ای پیپر-دی نیشن