• news

پاکستان لشکر طیبہ‘ جیش محمد کیخلاف اقدامات کرے‘ انسانی حقوق پر بھارت کو تشویش سے آگاہ کرتے ہیں: امریکہ

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکہ نے کہا ہے کہ پاکستان سے خطے میں دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کیلئے پرعزم ہیں۔  ترجمان امریکی وزارت خارجہ میتھیو ملر نے کہا کہ انسانی حقوق پر بھارت سے تشویش اٹھاتے رہتے ہیں۔ پاکستانی عوام دہشت گردی سے متاثر رہے ہیں۔ پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے کے اقدامات کئے۔ پاکستان لشکر طیبہ اور جیش محمد کے خلاف اقدامات کرے۔ پاکستان کے ساتھ خطے میں دہشت گرد گروہوں سے نمٹنے کا عزم قائم رکھتے ہیں۔ پاکستان تمام دہشت گرد گروہوں پر پابندی جاری رکھنے کے اقدامات کرتا رہے۔ گروہوں میں لشکر طیبہ‘ جیش محمد سمیت ان کے دیگر ذیلی گروہ شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن