• news

کرتارپور میں بچھڑے خاندان کی ملاقات‘ جذباتی منظر‘ دونوں آبدیدہ

شکرگڑھ (نامہ نگار) کرتار پور نے ایک اور بچھڑے خاندان کو ملا دیا۔ اسلام آباد کے رہائشی یوسف مسیح کی بھارت سے آئے پھوپھو زاد موہن مسیح اور اس کے بیٹے پرم جیت مسیح سے ملاقات ہوئی۔ یوسف مسیح  کی 2 پھوپھیاں تقسیم کے وقت پاکستان نہ آسکی تھیں۔ اسلام آباد کے رہائشی یوسف مسیح نے کرتار پور میں اپنے پھوپھو زاد  بھارتی شہری موہن مسیح اور اس کے بیٹے پرم جیت مسیح سے جذباتی ملاقات کی۔ یوسف مسیح کے والد کی 2 بہنوں کی شادی ایک ہی خاندان میں ہوئی۔ دونوں تقسیم کے بعد اپنے خاندان سے بچھڑ گئیں اور جدائی میں ہی دنیا سے رخصت ہوگئیں۔ کچھ عرصہ پہلے یوسف مسیح کا بھارت میں مقیم  اپنے پھوپھو زاد موہن کے خاندان سے رابطہ ہوا جس کے بعد ان کی خاندانوں سمیت کرتار پور میں ملاقات ہو گئی۔ اس موقع پر دونوں خاندان خوشی سے آبدیدہ ہو گئے۔

ای پیپر-دی نیشن