• news

ایل این جی ریفرنس ‘ فیصلہ محفوظ‘ 10جولائی کو سنایا جائیگا

اسلام آباد(وقائع نگار )احتساب عدالت سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی ریفرنس میں ٹرائل کورٹ کے دائرہ اختیار سے متعلق درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا ۔ دس جولائی کو فیصلہ سنایا جائے گااحتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ملزمان کی درخواستوں پر سماعت کی۔ نیب پراسکیوٹر نے دلائل میں ایل این جی ریفرنس اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد کی عدالت میں منتقل کرنے کا بیان دے دیا ۔ پراسکیوٹر نے دلائل دیے نیب ترمیمی آرڈیننس کے بعد یہ کیس ایف آئی اے کا دائرہ اختیار ہے،ریفرنس اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد کا دائرہ اختیار ہے، عدالت نے نیب سمیت دیگر فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا ۔۔ عدالت نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی عدم حاضری پر آج کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی منظور کرلی ۔۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر 10 جولائی کو فیصلہ سنائیں گے۔۔ ملزمان نے نیب آرڈیننس کے تحت عدالتی دائرہ اختیار چیلنج کررکھا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن