• news

بھارت: گائے کا گوشت لے جانے کا الزام، ہندو انتہا پسندوں نے مسلمان نوجوان کو قتل کردیا

ممبئی (نوائے وقت رپورٹ) بھارت میں ہندو انتہا پسندوں نے گائے کے تحفظ کے نام پر ایک اور مسلمان نوجوان کی جان لے لی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 2 مسلمان نوجوان اپنی گاڑی میں ریاست مہاراشٹر میں  ناسک سے ممبئی آرہے تھے کہ ہندو انتہاپسند تنظیموں کے غنڈے انہیں اغوا کر کے لے گئے اور انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنایا۔ ہجوم نے دونوں مسلمان نوجوانوں کو گائے کا گوشت لے جانے کا الزام لگا کر لوہے کی راڈ اور ڈنڈوں سے بری طرح مارا۔ ہندو انتہاپسندوں کے بہیمانہ تشدد سے ایک نوجوان عفان موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرا نوجوان ناصر شیخ شدید زخمی ہوا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ناصر کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس نے تشدد اور قتل میں ملوث کسی شخص کو گرفتار نہیں کیا۔

ای پیپر-دی نیشن