• news

نااہلی صرف پانچ سال، قائم مقام صدر نے بل پر دستخط کردیئے

اسلام آباد (  نمائندہ خصوصی)قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل پر دستخط کردئیے۔قائم مقام صدر نے وزیراعظم کی جانب سے بھیجی گئی سمری پر دستخط کردئیے جس کے ساتھ ہی  یہ بل ایکٹ آف پارلیمنٹ بن گیا۔الیکشن ایکٹ کی ترمیم کے تحت نااہلی پانچ سال سے زیادہ نہیں ہوگی۔الیکشن ایکٹ میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرسکے گا۔علاوہ ازیں قائم مقام صدر مملکت صادق سنجرانی نے فنانس بل 24-2023 پر دستخط کر دیئے۔قائم مقام صدر مملکت صادق سنجرانی نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری دے دی اور فنانس بل 24-2023 پر دستخط کر دیئے ہیں، صادق سنجرانی کے دستخط سے بجٹ کی منظوری کاعمل مکمل ہوگیا۔

ای پیپر-دی نیشن