پاکستان‘ قازقستان کے درمیان مشاورت کا دوسرا دور آستانہ میں شروع
اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) پاکستان اور قازقستان کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت کا دوسرا دور قازقستان کے شہر آستانہ میں ہوا۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری افغانستان اور مغربی ایشیا امور سید احسن رضا شاہ پاکستان کے وفد کی جبکہ قازقستان کے خارجہ امور کے نائب وزیرکانت تومیش نے قازقستان کی نمائندگی کی۔ باہمی مشاورت کے دوران دونوں فریق سیاست، تجارت، معیشت روابط سائنس اور ٹیکنالوجی، ثقافت اورعوامی تعلقات کا جائزہ لیں گے۔