• news

مویشی منڈیوں میں بیوپاری اور عوام کا تحفظ یقینی بنارہے:بلال صدیق کمیانہ

لاہور(نامہ نگار)عید الاضحی کی آمد پر صوبائی دارالحکومت میں قائم مویشی منڈیو ں میں فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ مویشی منڈیوں میں بیوپاریوں اور خریداروں کے تحفظ کو یقینی بنایا جارہا ہے۔کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ شہر بھر میں قائم مویشی منڈیوں میں ایک ہزار سے زائد افسران و جوان سیکورٹی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔اسی طرح مویشی منڈیوں کے اطراف میں ڈولفن سکواڈ اور پیرو فورس موثر پٹرولنگ کر رہی ‘ سنیپ چیکنگ بھی جا ری ہے۔بیوپاریوں اورخریداروں کو نوسربازوں اور جیب کتروں سے محفوظ رکھنے کیلئے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں۔ شہری نوسر بازوں سے ہوشیار رہیں شکایت کی صورت میں ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں یا 15 پر فوری اطلاع دیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن