جماعت اسلامی اور الخدمت فائونڈیشن کے تعاون سے فری ڈسپنسری کا قیام
لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعت اسلامی مرغزار کالونی اور الخدمت فائونڈیشن نے مرغزار کالونی سی بلاک میں فری ڈسپنسری کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس کا افتتاح امیر جماعت اسلامی غربی لاہور عبدالعزیز عابد، نائب امیر غربی لاہورمحمد شفیق ملک نے کیا۔ چیسٹ سپیشلسٹ ڈاکٹر حافظ محمد علی عوام الناس کو اپنی فری میڈیکل سروسز فراہم کرینگے۔ محمد شفیق ملک نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت عوام کی سہولیات کیلئے متعدد فلاحی منصوبوں کے تحت عوام کی خدمت کر رہی ہے ہماری کوشش ہوتی ہے کہ عوام الناس کو تمام سہولیات بہم پہنچائیں تقریب میں رانا ارشاد علی، ڈاکٹر افتخار منہاس، ڈاکٹر محمد آصف اور معززین علاقہ کی بھاری تعداد نے شرکت کی۔