علی محمد خان کی درخواست پر ایف آئی اے اسلام آباد پولیس کو نوٹسز جاری
اسلام آباد(وقائع نگار )اسلام آباد ہائیکورٹ نے علی محمد خان کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر تفصیلات طلب کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ درخواست گزار کیخلاف کتنے مقدمات ہیں وفاقی پولیس آگاہ کرے۔ عدالت نے ایف آئی اے اور اسلام آباد پولیس کو نوٹسز جاری کردیے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے علی محمد خان کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کی وکیل بیرسٹر فائزہ اسد نے استدعا کی کہ اسلام آباد میں درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کی جائے ،علی محمد خان کے خلاف ایم پی او کا کوئی آڈر ہے تو اس متعلق بھی آگاہ کیا جائے، عدالت نے ایف آئی اے اور اسلام آباد پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تین جولائی تک جواب طلب کرلیا ۔عدالت نے ہدایت کی علی محمد خان کیخلاف اگر ایم پی او آرڈر ہے تو عدالت کو آگاہ کیا جائے۔۔ کیس کی سماعت تین جولائی تک ملتوی کردی۔