فیصل آباد: شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے والے سابق ایس ایچ او سمیت 3 اہلکار نوکری سے برخاست
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے والے سابق ایس ایچ او سمیت تین اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا۔ تفصیل کے مطابق سٹی پولیس آفیسر عثمان اکرم گوندل نے تھانہ کے اندر شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میں معطل ایس ایچ او سٹی تاندلیانوالہ سب انسپکٹر رانا مغفور اور دو اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کر دیا۔ ایس پی لائل پور ڈویژن افتخار منیر سیفی نے مذکورہ ملازمین کے خلاف انکوائری میں گناہ گار قرار دیا تھا۔