• news

ٹورنٹو میں میئر کے انتخاب کیلئے کتا بھی بطور امیدوار الیکشن لڑے گا

ٹورنٹو(این این آئی)کینیڈا کے دارالحکومت ٹورنٹو میں ہونے والے میئر کے انتخاب میں 101 امیدواروں کے ساتھ ساتھ ایک کتا بھی امیدواروں میں شامل ہے۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹورنٹو میں آج میئر کا انتخاب ہونے جارہا ہے۔ میئر کا انتخاب لڑنے کیلئے 102 امیدوار میدان میں اتریں گے اور ٹورنٹو کے میئر بننے کی جنگ لڑیں گے۔ اس انتخاب کی خاص بات یہ ہے کہ مولی نام کا کتا بھی امیدواروں کی فہرست میں شامل ہے۔وولف، ہسکی کینان نسل کا یہ امیدوار کتا اپنے مالک ٹوبی ہیپس کے ہمراہ انتخاب لڑے گا۔ مالک ٹوبی پیپس اور انکے کتے نے ٹورنٹو کی سڑکوں پر سردیوں میں نمک کے استعمال سے ہونے والے نقصانات کو روکنے جیسے وعدے کر رکھے ہیں۔کتے کے مالک نے اس حوالے سے وعدہ کر رکھا ہے کہ میئر کا انتخاب جیتنے کی صورت میں وہ اپنے کتے کو شہر کا اعزازی میئر بنائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن