• news

پنجاب حکومت تنخواہ‘ پنشن میں دیگر صوبوں کی طرح اضافہ کرے:نصرت بشیر ظفر

لاہور( کامرس رپورٹر)پاکستان ٹریڈ یونین فیڈریشن نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت سرکاری ،نیم سرکاری ملازمین کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک نہ کرے بلکہ تنخواہوں اور پنشن میں دوسرے صوبوں کی طرح اضافہ کیا جائے ،پنشن میں ساڑھے 17فیصد اضافہ کیا جائے اور نجی شعبے کے لئے مقرر کردہ اجرات کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان ٹریڈ یونین فیڈریشن کے رہنمائوںنصرت بشیرظفر،شبیر احمد،غلام حیدر جوئیہ،چودھری اللہ رکھاگجر اورکامریڈ اسلم پرویز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت سرکاری ملازمین کی پنشن ایل پی آراور لیوان کیش منٹ کی بابت جاری کردہ حکم نامہ یکم جون 2023کو منسوخ کرے اور موجودہ بنیادی تنخواہ کی بجائے گریڈ کی ابتدائی بنیادی تنخواہ کے مطابق پنشن کا حکم جاری کرے۔بھٹہ مزدوروں سمیت عام آدمی کی اجرت وفاقی حکومت کے مطابق 32ہزار روپے فراہمی کو بنایا جائے‘ مطالبات پورے نہ ہوئے تو مجبوراً سڑکوں پر آنا پڑے گا۔

ای پیپر-دی نیشن