• news

ناصر حیات مگوں بی ایم پی سندھ کے صدر منتخب ہوگئے

 کراچی(کامرس رپورٹر)ایف پی سی سی آئی میں برسراقتدار بزنس مین پینل میں اختلافات کی بازگشت ختم ہوگئی اور پینل کے چیئرمین میاں انجم نثار نے ناراض رہنمائوں کو منالیا۔بزنس مین پینل کے حالیہ اجلاس جس میں خیبر پختونخواکے گورنر حاجی غلام علی بھی شریک ہوئے تھے،اس اجلاس میں ایف پی سی سی آئی میں بزنس مین پینل کی جانب سے کامیاب ترین صدارتی دور گزارنے والے میاں ناصر حیات مگوں کو بزنس مین پینل سندھ کا صدر بنا دیا گیا جبکہ سابق صدر زکریاعثمان بھی بی ایم پی کے مرکزی سینئروائس چیئرمین بنا دیئے گئے۔میاں ناصر حیات مگوں کا کہنا ہے کہ سندھ میں بزنس مین پینل کو پہلے سے بھی زیادہ کامیاب بنائوں گا۔

ای پیپر-دی نیشن