• news

زمبابوے کے کپتان سین ولیمز نے امریکیوں کو دھو ڈالا

لاہور(سپورٹس رپورٹر)زمبابوے کے کپتان سین ولیمز کی طوفانی فارم جاری ہے۔ انھوں نے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کے میچ میں امریکن بائولرز کا بھرکس نکالتے ہوئے شاندار سینچری جڑ دی۔ زمبابوے کے کپتان سین ولیمز کی فارم ان دنوں خوب ساتھ دے رہی ہے جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے انھوں نے ہرارے میں کھیلے جانے والے کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر مقابلے میں امریکہ کے خلاف محض 65 بالز پر سنچری جڑ دی، زمبابوین کپتان نے کسی امریکن بولر کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے گرائونڈ کے چاروں طرف خوبصورت اسٹروکس کھیلے اور 101 بالز پر 174 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ جارح مزاج بیٹسمین نے اپنی اننگز میں 21 چوکے لگانے کے ساتھ ساتھ 5 چھکے بھی لگائے، ان کی شاندار اننگز کی بدولت زمبابوے کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 408 رنز کا مجموعہ کھڑا کیا۔

ای پیپر-دی نیشن