کوہ پیما ساجد سدپارہ نے 8 ہزار 126 میٹر بلند چوٹی سر کر کے ایک اور اعزاز حاصل کرلیا
لاہور (سپورٹس رپورٹر)پاکستان کے نوجوان کوہ پیما ساجد سدپارہ نے 8 ہزار 126 میٹر بلند چوٹی بغیر اضافی آکسیجن کے سر کر کے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔پاکستانی کوہ پیما ساجد سدپارہ نے پاکستان کی دوسری بلند ترین چوٹی نانگا پربت کو بغیر اضافی آکسیجن کے سر کر کے ایک بار پھر ملک کانام فخر سے بلند کردیا۔ نانگا پربت دنیا کا نواں بلند ترین پہاڑ ہے ، ساجد سدپارہ 8 ہزار میٹر سے بلند تمام 14 چوٹیاں بغیر اضافی آکسیجن سر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور وہ اب تک 6 بلند ترین چوٹیاں بنا مصنوعی آکسیجن سر کر چکے ہیں۔