• news

اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک سونا 1100 روپے تولہ سستا

کراچی (کامرس رپورٹر) ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔ آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز ایک تولہ سونا1100روپے سستا ہو کر 2لاکھ 14ہزار 200روپے کا ہو گیا۔ اسی طرح 943روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت 1لاکھ 83ہزار 642روپے پر آ گئی۔ جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 9 ڈالر سستا ہو کر 1922ڈالر کا ہو گیا۔ انٹر بنک میں ڈالرکی قدر  میں کمی ہوئی ہے۔ جبکہ اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں ایک روپیہ کمی ہوئی۔ سٹیٹ بینک کے مطابق روپے کے مقابلے میں ڈالر 72پیسے کمی کے بعد 285.99روپے پر بند ہوا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 1 روپے کمی سے 291روپے سے کم ہوکر 290 روپے کا ہوگیا۔

ای پیپر-دی نیشن