جہانگیر ترین اگلے وزیراعظم ہوں گے، کسی کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کریں گے: علیم خان
لاہور (نیٹ نیوز) استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبد العلیم خان نے کہا ہے کہ الیکشن میں کسی بھی سیاسی جماعت سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کریں گے۔ نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے علیم خان نے کہا اگلے وزیراعظم کے امیدوار جہانگیر ترین ہوں گے۔ اگلا الیکشن ہم پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کے خلاف لڑیں گے کیونکہ عوام ان دونوں کے خلاف ہیں۔ استحکام پاکستان پارٹی الیکشن میں کسی بھی جماعت سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کرے گی۔