• news

زیارت : ڈی سی ہرنائی کی گاڑی پر فائرنگ کوئلے سے لدے متعدد ٹرک نذر آتش

 کوئٹہ (نیٹ نیوز) زیارت میں نامعلوم افراد نے حملہ کر کے کوئلے سے لدے متعدد ٹرکوں کو نذر آتش کردیا، فائرنگ میں ڈپٹی کمشنر ہرنائی اور سیکورٹی اہلکار معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ مسلح افراد نے گزشتہ شب زیارت کے علاقے مانگی میں ڈپٹی کمشنر ہرنائی کی گاڑی پر فائرنگ کی اور پھر وہاں سے گزرنے والے کوئلے سے لدے ٹرکوں پر حملہ کر کے انہیں نذر آتش کردیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق واقعہ کی ذمہ داری علیحدگی پسند عسکری گروپ نے قبول کی ہے۔واقعہ کے خلاف تاجروں نے احتجاج کیا اور حکومت سے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کرتے ہوئے ملوث عناصر کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔ ذرائع کے مطابق واقعہ کے بعد 6 گھنٹے تک شاہراہ پر ٹریفک کی آمد و رفت کو بند رکھا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن