جوڈیشل کونسل میں ججز کیخلاف شکایت پر فوری کارروائی شروع کرنے کی استدعا مسترد
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ نے جوڈیشل کونسل میں ججز کے خلاف کارروائی کیلئے ججز کے خلاف شکایت آنے پر فوری کارروائی شروع کرنے کی استدعا مسترد کر دی۔ جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے محفوظ فیصلہ جاری کر دیا۔ تحریری فیصلہ جسٹس منیب اختر نے پڑھ کر سنایا۔ سپریم کورٹ نے ججز کے خلاف شکایت پر فوری کارروائی کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ 13 جون کو محفوظ کیا تھا۔ درخواست گزار نے سپریم جوڈیشل کونسل میں ججز کے خلاف شکایت آنے پر فوری کارروائی شروع کرنے کے احکامات دینے کی استدعا کر رکھی تھی۔