• news

ٹیکس ایڈوائزر ایسوسی ایشن کوشرح سود میں اضافے پر تشویش

لاہور( کامرس رپورٹر)پاکستان ٹیکس ایڈوائزر ایسوسی ایشن کے سینئر رہنما چودھری امانت بشیر نے شرح سود میں مزید اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں سب سے زیادہ شرح سود اور مہنگائی کی شرح والا ملک ہے ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ اگر اسی طرح آنکھیں بند کر کے آئی ایم ایف کی شرائط مانی جاتی رہیں تو کاروبار اور صنعتوں کو تالے لگ جائیں گے۔اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ پہلے ڈالر کی قلت کو بہانہ بنا کر امپورٹس پر پابندی رہی اب آئی ایم ایف کی شرط پوری کرنے کیلئے ہر طرح قسم کی امپورٹس پر سے پابندی اٹھالی گئی ہے جبکہ ہمارے پاس ایک ماہ کی امپورٹس کے برابر بھی ڈالر کا ذخیرہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ شرح سود بڑھنے کا سب سے بڑا نقصان خود حکومت کو ہوتا ہے جس کے قرضوں پر بیٹھے بٹھائے سود کی مد میں اربوں روپے کا اضافہ ہوجاتا ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن