• news

پی سی بی امور الیکشن کمشنر کے سپرد کرنے کا نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

 اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی عدالت نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے امور الیکشن کمشنر کے حوالے کرنے کے نوٹیفکیشن کے خلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب کرلیا۔گزشتہ روز سماعت کے دوران استدعا کی گئی کہ پی سی بی کے معاملات الیکشن کمشنر کے حوالے کرنے کے نوٹیفکیشن کو غیر قانونی قرار دیا جائے،عرفان منظور نے وزات بین الصوبائی رابطہ کے 20 جون کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا تھا،نوٹیفکیشن میں پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کو مدت مکمل ہونے پر کام سے روک دیا گیا تھا۔عدالت نے درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیااور بعدازاں فریقین کو جواب کیلئے نوٹس جاری کردیئے۔

ای پیپر-دی نیشن