تیل کی ذخیرہ اندوزی کا توڑ، حکومت کا ”بانڈڈ سٹوریج پالیسی “ لانے کااعلان
اسلام آباد+لاہور( نامہ نگار+نوائے وقت رپورٹ) وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک نے کہاکہ ملک میں تیل کی ذخیرہ اندوزی کے حوالے سے بانڈڈ سٹوریج پالیسی لا رہے ہیں۔ہمارے ملک میں جب پیٹرول کی قیمت بڑھنے والی ہوتی ہے تو سب کو پتہ ہوتا ہے اور پھر ذخیرہ اندوز اس چیز کا فائدہ اٹھاتے ہیں اور پیٹرول ذخیرہ کر لیتے ہیں لیکن آج میں آپ لوگوں کے سامنے اس ذخیرہ اندوزی کا توڑ پیش کر رہا ہوں۔ملک میں تیل کی ذخیرہ اندوزی سے بچنے کے لیے بانڈڈ سٹوریج پالیسی لا رہے ہیں، بانڈڈ سٹوریج پالیسی کے نتیجے میں پاکستان میں تیل کی قلت نہیں ہو گی، اب دنیا کے بڑے بڑے ٹریڈرز بھی ملک میں تیل ذخیرہ کر سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ ملک کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں، بانڈڈ سٹوریج پالیسی کی وجہ سے ملک میں مستقبل میں پیٹرول کی قلت جیسی صورت حال پیدا نہیں ہو گی۔گیس کے کنوو¿ں کا گردشی قرضہ صفر کر دیا گیا، جلد ایل این جی کا گردشی قرضہ بھی صفر کر دیں گے۔علاوہ ازیں اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بانڈڈ سٹوریج پالیسی 2023ءکی منظوری دے دی، وزارت پیٹرولیم جلد اس پالیسی کے فوائد سے قوم کو آگاہ کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار ن ے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ حکومت نے عوام سے کیا ایک اور وعدہ مکمل کر لیا ہے
مصدق ملک