رانا ثناءاللہ نے فیملی سمیت حج کی سعادت حاصل کر لی
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے اپنے خاندان سمیت حج کی سعادت حاصل کر لی۔ رانا ثناءاللہ نے خاندان سمیت گزشتہ روز میدانِ عرفات میں حج کا خطبہ سنا۔انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکانٹ پر اہلیہ کے ہمراہ ہوٹل کے کمرے سے تصویر شیئر کی ہے۔پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما کی سوشل میڈیا ٹیم کی جانب سے رانا ثنا اللہ کی مقدس مقامات سے تصویریں انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ہیں۔رانا ثناءاللہ کی ٹیم کی جانب سے انسٹاگرام پر ان کے خاندان سمیت تصویریں شیئر کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثنا اللہ نے میدانِ عرفات میں قوم اور ملک کی سلامتی کےلئے دعا بھی کی۔
رانا ثنائ