فضل الرحمن ڈی آئی خان پرویز الٰہی جیل میں عید منائیں گے
لاہور‘ اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار+ نیٹ نیوز) مولانا فضل الرحمان عیدالاضحٰی اپنے آبائی علاقہ ڈی آئی خان میں منائیں گے۔ سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری، وفاقی وزیر طلحہ محمود، آغا سید محمود شاہ اور مولانا عطاءالحق درویش حج پر ہیں۔ جہاں انہوں نے گزشتہ روز نماز عید ادا کی۔ وفاقی وزیر مولانا اسعد محمود، سینیٹر مولانا عطاءالرحمان، مولانا لطف الرحمان، انجنئیر ضیاءالرحمان، مولانا عبید الرحمان ڈی آئی خان میں نماز عید ادا کریں گے۔ عید پڑھائیں گے۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پی ٹی آئی کے صدر چودھری پرویز الٰہی زندگی میں پہلی بار عید اپنے گھر والوں کے بجائے جیل میں قید قیدیوں کے ساتھ منائیں گے۔
عید منائیں گے