• news

 پاکستان کو ورلڈ کپ وینیوز پر میچز کھیلنے چاہئیں: وسیم اکرم

لاہور (سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ وینیوز پر اعتراض نہیں کرنا چاہیے، جہاں میچز ہیں کھیلنے چاہئیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کا سیمی فائنل کھیلنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔کیوں کہ انڈیا کی کنڈیشنز پاکستان کیلئے مختلف نہیں ہوں گی۔وسیم اکرم نے کہا کہ پاکستان نے برصغیر کی کنڈیشنز میں ہمیشہ اچھا پرفارم کیا ہے، چاہے وہ انڈیا ہو، بنگلا دیش ہو یا سری لنکا ہو، پاکستان کرکٹ ٹیم پر اعتماد انداز میں ورلڈ کپ میں جائے گی اور انہیں یقین ہے کہ پاکستان ضرورت ٹاپ فور میں جگہ بنائے گا۔سابق کپتان نے مزید کہا کہ شاہین شاہ آفریدی کی بیٹنگ کافی بہتر ہوئی ہے، وہ نچلے نمبروں پر آکر اچھی بیٹنگ کرسکتا ہے، میری نظر میں شاہین شاہ آفریدی مستقبل کا بہترین کرکٹر ہے۔ورلڈ کپ کے وینیوز پر بلاوجہ اعتراض نہیں کرنا چاہیے، جہاں میچز شیڈولڈ ہیں وہاں کھیل لینے چاہئیں۔

ای پیپر-دی نیشن