امریکہ: رن وے پر مسافر طیارے پر آسمانی بجلی گر گئی
واشنگٹن (نیٹ نیوز) امریکی ریاست آرکنساس کے ایئرپورٹ کے رن وے پر کھڑے مسافر طیارے پر آسمانی بجلی گر گئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ریاست آرکنساس کے ایئرپورٹ پر امریکی ایگل کا مسافر بردار طیارہ خراب موسم میں رن وے پر اترا۔ اس وقت ہلکی بارش ہو رہی تھی اور آسمان پر بجلیاں کڑک رہی تھیں۔ اسی دوران ایک آن میں آسمانی بجلی طیارے کی دم پر گر گئی۔