اب 25 ہزار حروف پر مشتمل ٹویٹس کرنا ممکن
نیو یارک (نیٹ نیوز) ٹوئٹر کی جانب سے ایک بار پھر ایک ٹویٹ کیلئے حروف کی حد کو بڑھا دیا گیا ہے۔ اب ٹوئٹر بلیو کے صارفین 25 ہزار حروف پر مشتمل ٹویٹ کر سکتے ہیں۔ فروری میں ٹوئٹر کی جانب سے حروف کی حد کو 280 سے بڑھا کر 4 ہزار کیا گیا تھا جس کو اپریل میں 10 ہزار تک بڑھا دیا گیا تھا۔