قوم کی سیاسی تقدیرکے فیصلے لندن اور دبئی میں ہوتے ہیں: شیخ رشید
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آئندہ 48 گھنٹوں میں آئی ایم ایف کے ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ ہوجائے گا اور 300ارب روپے کے مزید ٹیکس غریب پر مسلط کردیے جائیں گے۔ مفتاع پھر ایک قسط لایا تھا ڈار نہ ڈالر کو 200 پر لایا نہ معیشت کو تباہی سے بچایا۔ انہوں نے کہا کہ قوم کی سیاسی تقدیرکے فیصلے لندن اور دبئی میں ہوتے ہیں کیونکہ انکی جائیدایں، اولادیں، بنک بیلنس لندن دبئی میں ہیں۔ انہوں نے ایک چہرے پر کئی چہرے سجا رکھے ہیں۔ یہ عوام میں نفرت کا نشان ہیں۔ پہلی دفعہ حج کا پورا کوٹہ بھی استعمال نہیں ہوا۔ نگران حکومت الیکشن ہونے نہ ہونے، سیٹوں کی ایڈجسٹمنٹ دبئی میں کررہے ہیں۔ پاکستان کو منی لانڈرنگ کے لیے رکھا ہوا ہے۔ قومی اثاثے لیز پر غریب مہنگائی کی بھینٹ پر اور یہ بیساکھیوں کے سہارے ہیں۔