• news

ڈسکہ، فیصل آباد میں 2بچوں، لڑکی سے زیادتی

ڈسکہ؍ فیصل آباد (نامہ نگار؍ نمائندہ خصوصی) 2 بچوں اور لڑکی کے ساتھ زیادتی، جنڈو کے گورائیہ کے محمد دین کا تیرہ سالہ بیٹا گھر سے باہر گیا تو اس کو اوباش ملزمان سجاد اور محسن اپنے ساتھ لے گئے اور دونوں ملزمان نے بچے کے ساتھ باری باری بدفعلی کر ڈالی۔ فیصل آباد میںتھانہ ڈجکوٹ کے علاقہ قصبہ ڈجکوٹ کی رہائشی ثناء بی بی گھر میں اکیلی تھی کہ ملزم وقار نے گھر میں گھس کر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ تھانہ ماموں کانجن کے علاقہ 489 گ ب کے رہائشی افضال کا پندرہ سالہ بیٹا عبداللہ کھیل رہا تھا کہ ملزم عثمان اسے ورغلا کر اپنے گھر لے گیا اور اسے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا، پولیس نے مقدمات درج کر کے ملزمان کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن