صوابی: چھت گرنے، فائرنگ، کرنٹ لگنے کے واقعات میں 6 افراد جاںبحق
صوابی (نامہ نگار) ضلع صوابی کی یونین کونسل رمولی میں شدید طوفان اور بارش کے دوران مکان کی چھت گر جانے اور دوسرے واقعات میں دو کمسن بہنوں سمیت 5افراد جاں بحق جبکہ والدین چار بچوں سمیت زخمی ہوگئے۔ بتایا گیا ہے کہ موضع پرمولی میں ولی محمد نامی شخص اہلخانہ کے ہمراہ اپنے گھر کے کمرے میں محو خواب تھے کہ اس دوران شدید بارش اور طوفان سے مکان کی چھت منہدم ہوکر ان پر گرگئی۔ 2 کمسن بہنیں جاں بحق، ریسکیو دوکمسن بہنوں چار سالہ ثناء اور دوسالہ عنابیہ کی نعش جبکہ ان کے والد 48 سالہ ولی محمد۔ زوجہ ولی محمد اور ان کی سات سالہ بیٹے بلال، دس سالہ بیٹی ریشماں، سولہ سالہ بیٹے خیر محمد اور چودہ سالہ بیٹے ہلال کو زخمی حالت میں ملبے سے نکالا، دریں اثناء بیوہ میاں خان سکنہ پلوسئی نے تھانہ پرمولی میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل پر آرہی تھی تو ولی محمد اور روزی خان ولد شمشیر نے فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں ان کا شوہر میاں خان موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ وجہ عناد تنازعہ مستورات بیان کی گئی ہے۔ دریں ریسکیو کی میڈیکل ٹیم نے تاریخی کڑہ مار پہاز سے 36سالہ شخص واجد علی سکنہ کالو خان کی لاش برآمد کرلی ہے تاہم واقعے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ دریں اثناء موضع دھوبیان میں بجلی کا جھٹکا لگنے سے ایک خاتون جاں بحق ہو گئی۔