لالہ موسیٰ: موبائل کیلئے پیسے مانگنے پر والدہ کی ڈانٹ‘ نوجوان نے خودکشی کر لی
لالہ موسیٰ(نامہ نگار)موبائل کیلئے پیسے مانگنے پر والدہ کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ نوجوان نے خودکشی کر لی۔ قریشی سٹریٹ محلہ عید گاہ روڈ کے رہائشی مہر اسلم کے 18 سالہ بیٹے بلال عرف بالی نے موبائل فون خراب ہونے پر موبائل کی مرمت کیلئے والدہ سے دس ہزار روپے مانگے جس پر والدہ نے ڈانٹ دیا۔ والدہ کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ نوجوان نے زہریلی گولیاں نگل لیں۔ حالت غیر ہونے پر اسے ٹراما سنٹر لالہ موسیٰ لے جایا گیا جہاں وہ ڈاکٹروں کے کوششوں کے باوجود جانبر نہ ہو سکا۔