• news

سندر: اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 6‘ ڈیفنس میں 5 لاکھ کا ڈاکہ

لاہور (نامہ نگار) ڈاکوؤں اور چوروں نے چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلیں، گاڑیاں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے سندر کے علاقے میں احسان کے گھر گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر6  لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیوارات، موبائل فون اور دیگر سامان، ڈیفنس کے علاقے میں ضیاء اور اس کی فیملی سے 5 لاکھ روپے مالیت کی نقدی، زیورات اور موبائل فون، شاہدرہ کے علاقہ میں کاشف کے گھر سے ساڑھے 3  لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، نواب ٹائون میں علی سے 3 لاکھ روپے اور موبائل فون، برکی کے علاقہ میں عنصر سے ڈھائی لاکھ روپے، گارڈن ٹاؤن کے علاقے میں عادل سے 2 لاکھ اور موبائل فون،اقبال ٹاؤن کے علاقے میں وارث سے ایک لاکھ روپے اور موبائل فون، گلبرگ میں انیس سے46 ہزار‘ موبائل فون، ساندہ میں ذوالفقار سے31 ہزار اور موبائل فون، نشتر کالونی میں امیر علی سے21 ہزار اور موبائل فون، کاہنہ میں عبداللہ سے7 ہزار روپے نقدی  اور موبائل فون لوٹ لیا اور فرار ہوگئے ہیں۔ چوروں نے جوہر ٹاؤن میں صدیق کے گھر سے 4 لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان چوری کرلیا اور فرار ہوگئے ہیں۔  نواب ٹاؤن، ڈیفنس اور مانگا منڈی کے علاقوں میں سے 3 گاڑیاں، چوہنگ کے علاقے میں سے رکشہ جبکہ مزنگ، سبزہ زار، راوی روڈ، اچھرہ، بادامی باغ ، سندر اور مسلم ٹاون سے 7 موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

ای پیپر-دی نیشن