• news

امریکہ: کرونا ریلیف انیشی ایٹو میں 200ارب ڈالرز کے غبن کا انکشاف

  نیو یارک(آئی این پی)امریکی تحقیقاتی ایجنسی نے کرونا وبا کے دوران پے چیک پروٹیکشن اور کرونا اکنامک انجری ڈیزاسٹر لون سمیت تین  مختلف کووڈ ریلیف انیشی ایٹوز میں 200ارب ڈالرز سے زائد کی مالی باضابطگیوں کا انکشاف کیا ہے،سمال بزنس ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری  اعداد و شمار کے مطابق کورونا وبا کے دوران متاثر چھوٹے کاروباری طبقات کی مدد کیلئے شروع کیے گئے انیشی ایٹوز میں مالیاتی غبن  سے متعلق لگائے گئے پچھلے اندازوں سے کہیں زیادہ مالیت کے غبن کے شواہد سامنے آئے ہیں،رپورٹ کے مطابق متاثرین میں تقسیم کیے جانے والے فنڈز میں سے مبینہ طور پر تقریبا 17فیصد جعلی متاثرین کو امداد دی گئی تھی، جس کی مالیت لگ 136بلین ڈالرز بنتی ہے اور یہ تقسیم کی گئی کل رقم کا 33فیصد بنتی ہے،سمال بزنس ایڈمنسٹریشن کے ایک سینیئر اہلکار نے ایڈمنسٹریشن انسپکٹر کی جانب سے جاری کیے گئے نئے اعداد و شمار پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے حد سے زیادہ تخمینہ قرار دیا۔

ای پیپر-دی نیشن