بلاول 4 روزہ دورے پر جاپان پہنچ گئے
اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری جاپانی حکومت کی دعوت پر چار روزہ دورے پر جاپان پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ یکم جولائی سے 4 جولائی تک جاپان کا دورہ کر رہے ہیں۔ اپنے جاپانی ہم منصب یوشیماسا حیاشی سے وفود کی سطح پر بات چیت کریں گے۔ وزیر خارجہ جاپان کے وزیر اعظم فومیو کیشیدا سے بھی ملاقات کریں گے۔ وہ جاپان کے قومی سلامتی کے مشیر ٹیکیو اکیبا کے ساتھ بھی ملاقات کریں گے۔ وزیر خارجہ ایشیائی ترقیاتی بنک انسٹیٹیوٹ میں خطاب کریں گے جو جاپان کا ایک مشہور تھنک ٹینک ہے۔ پاکستان اور جاپان کے طویل عرصے سے تعلقات قائم ہیں جس کی خصوصیت گرمجوشی، دوستی اور مسائل پر مشترکہ خیالات ہیں۔ وزیر خارجہ کی جاپان میں پاکستانی افرادی قوت کی درآمد سے متعلق ممتازبزنس ہائوسز اور اداروں کی نمائندگی کرنے والے سینئر حکام اور ایگزیکٹوز سے بھی بات چیت متوقع ہے۔