• news

ملک کو مسائل سے نکالنے کیلئے بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنانا ہوگا:عابد حسین صدیقی

لاہور(نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی کے سنیر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے راستے میں اللہ کی رضا کے لئے جانورذبح کرنے کا فلسفہ یہ ہے کہ ہم ہر وقت دین اسلام اور وطن عزیز کی خاطر اپنا مال و اسباب سمیت اللہ کی راہ میں قربان ہونے کے لئے تیار رہیں۔ ان کا کہناتھاکہ ملک کو مسائل و مشکلات کی دلدل سے نکالنے کے لیئے آئندہ انتخابات میں بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم بنانا ہوگا  ملک کو معاشی کرائسز سے نکالنے کا فن پیپلز پارٹی کے پاس ہے پیپلز پارٹی کی حکومت آے گی تو ملک میں روز گار لائے گی اور ترقی و خوشحالی کے دور کو واپس لائے گی آنے والا وقت پیپلز پارٹی اور اس کے جیالوں کا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن