عید الاضحی پر صفائی کے بہترین انتظامات، لاہور ایک بار پھر بازی لے گیا
لاہور (خبر نگار)عید الاضحی پر صوبائی دارالحکومت لاہور میں صفائی کا بہترین انتظام کیا گیا۔ لاہور ایک بار پھر بازی لے گیا, لاہور کی کارکردگی اضلاع و ڈو یژن سے بہتر رہی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے لاہور کی ٹیم کو خصوصی شاباش دی۔ کمشنر لاہور ڈو یژن محمد علی رندھاوا نے کہا کہ ہمارا صفائی کا عملہ ہمارا ہیرو اوراصل شاباش کا مستحق ہے۔ میں اپنی ٹیم کے تمام لوگوں اپنے تمام ورکرز کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ ایل ڈبلیو ایم سی اور کنٹونمنٹ بورڈ کا رسپانس ٹائم گزشتہ سالوں کی نسبت بہتر رہا۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا کہلاہور شہر میں تینوں روز کل55 ہزار ٹن سے زائد آلائشیں اور ویسٹ ٹھکانے لگائی گئی جبکہ لاہور ڈویڑن میں عید کے تینوں روز 63 ہزار ٹن سے زائد آلائشیں اور ویسٹ ٹھکانے لگایا گیا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس بار مانیٹرنگ کا عمل انتہائی سخت کیا گیا تھا۔ صوبائی وزراء نے بھی لاہور میں نگرانی کی اور پوائنٹس چیک کیے۔