سٹاک ہوم پولیس کی سرپرستی میں اہانت آمیزی شرمناک :ساجد میر
لاہور (خصوصی نامہ نگار)مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے سویڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی پر شدید دکھ کا اظہار کیا ہے۔مذمتی بیان میں ان کا کہنا تھا کہ اہانت آمیزی کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔حکومت پاکستان قوم کے جذبات کی بھرپور ترجمانی کرے۔ یورپین ممالک میں اہانت آمیزی کے واقعات کا یہ تسلسل ہے۔ سٹاک ہوم پولیس کی سرپرستی میں اہانت آمیزی شرمناک ہے۔مسلم حکمران ان افسوس ناک واقعات پر جاندار موقف اپنائیں۔شعائر اسلام کی توہین آمیزی سے مسلم دنیا کے جذبات مجروح ہوئے ہیں ۔اسلامو فوبیا کے پھیلائو کی ٹھوس تدابیر اختیار کرنا ہونگی ۔