• news

سویڈن میں قرا ن مجید کی بے حرمتی کھلی دہشتگردی ہے:مولانا امجد خان

لاہور (  خصوصی نامہ نگار)جے یو آئی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے کہا کہ سویڈن میں قرا ن مجید کی بے حرمتی کھلی دہشتگردی ہے،یورپ اسلام فوبیا کا شکار ہے،سویڈن میں قرا  ن مجید کی ایک مرتبہ پھر بے حرمتی پر امت مسلمہ میں شدید اضطراب اور غصہ ہے،وطن کے دشمن سازشوں میں مصروف ھیں ان کا مقابلہ اتحاد سے ھی ممکن ھے ۔علمائاسلام اپنا کردار ادا کررھے ھیں اور یہ مشن جاری رکھیں گے ، ملکی مسائل کا واحد حل قر ا ن کے نظام کے نفاذ میں مضمر ہے سودی قرضوں نے ملکی معیشت کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے،مسلم ممالک مقدسات کی توہین کے خلاف عالمی سطح پر قانون سازی کرائیں اور سوئیڈن کا سفارتی وتجارتی مکمل طور پر بائیکاٹ کریں  ۔

ای پیپر-دی نیشن