• news

سویڈن میں حکومتی ایماء پر قرآن پاک کی بے حرمتی اسلام دشمنی ، عبد الغفار روپڑی

لاہور ( خصوصی نامہ نگار) سویڈن میں حکومتی ایماء  پر قرآن پاک کو جلانا اسلام دشمنی ہے ہم آزادی اظہارِ رائے کے ایسے عمل پر لعنت بھیجتے ہیں  عالم اسلام مشترکہ طور پر مؤثر احتجاج کرے یہ بات جماعت اہل حدیث پاکستان کے امیر مولانا حافظ عبد الغفار روپڑی نے ریس کورس پارک میں عیدالاضحیٰ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ عید کے روز سٹاک ہوم کی جامع مسجد کے سامنے نماز عید کے موقع پر اسلام دشمنوں کی جانب سے قرآن پاک کی سویڈن حکومت کی سرپرستی میںبے حرمتی ناقابلِ برداشت اور اسلام دشمنی پر مبنی ہے مسلمان کسی بھی آسمانی کتاب کی توہین کو گناہ کبیرہ سمجھتے ہیں لیکن انسانی حقوق کے نام نہاد علمبردار ایسی شیطانی حرکتوں کی سرپرستی کرکے پوری دنیا کے امن کو تباہی کرنے کی کوشش کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ کسی کے مذہب کی توہین کو آزادی اظہارِ رائے کا نام دینا بہت بڑا باطل اور پلید نظریہ ہے ایسی حرکتیں کرنے والے لوگ بہت جلد اپنے انجام کو پہنچیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن