ن لیگ پاکستان کو مسائل کے گرداب سے نکالنے کے لیئے پرعزم ہے: شہزاد نذیر
لاہور (نیوز رپورٹر)پی پی 164 سے ایم پی اے کے امیدوار و سنئیر رہنما مسلم لیگ ن چوہدری شہزاد نذیر جٹ نے کہا کہ مسلم لیگ ن پاکستان کو مسائل کے گرداب سے نکالنے کے لیئے پرعزم ہے پی ٹی آئی دور میں پاکستان معاشی مسائل کا شکار ہوا میاں نواز شریف بہت جلد پاکستان واپس آ رہے ہیں اور پاکستان کے اندھیرے دور کریں گے مسلم لیگ ن کی مخلصانہ اور سنجیدہ کاوشوں سے ملک ترقی کرے گا مسلم لیگ ن کے دور میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے جس سے عوام کو روزگار ملنے کے ساتھ ساتھ پاکستان ترقی کی منازل بھی طے کر رہا ہے رائیونڈ کی عوام کے لیئے ملک افضل کھوکھر کی کاوشوں سے انڈس ہسپتال اور فلائی اوور کی تعمیر عوام کے لیئے عظیم تحفہ ہیں اور آئیندہ بھی عوام کی ووٹوں سے منتخب ہوکر عوام کی ترجمانی کریں گے۔