• news

آئی جی پنجاب کا دورہ گردوارہ ڈیرہ صاحب‘مختلف شعبوں کا دورہ

لاہور(نامہ نگار) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے عید الاضحٰی کے موقع پر گردوارہ ڈیرہ صاحب لاہور کا دورہ کیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی، ایس ایس پی آپریشنز صہیب اشرف، سینئر پولیس افسران ہمراہ تھے۔ گردوارہ ڈیرہ صاحب کے ایڈمنسٹریٹر نے دیگر سکھ عہدیداروں کے ہمراہ آئی جی پنجاب کا استقبال کیا اور انہیں گلدستہ پیش کیا، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے گردوارہ ڈیرہ صاحب کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔آئی جی پنجاب نے بھارت، امریکہ اور کینیڈا سمیت بیرون ممالک سے آئے سکھ یاتریوں سے ملاقات کی اور سکھ یاتریوں سے پنجاب پولیس کی طرف سے فراہم کی گئی سکیورٹی بارے استفسار کیا، غیر ملکی سکھ یاتریوں نے فراہم کی جانے والی سکیورٹی پر اطمینان کا اظہار کیا، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے اظہار تشکر کیا، سکھ یاتریوں نے آئی جی پنجاب اور سینئر پولیس افسران کو عید الاضحٰی کی مبارکباد پیش کی، غیر ملکی سکھ یاتریوں نے آئی جی پنجاب اور سینئر پولیس افسران کے ہمراہ عید کیک کاٹا، آئی جی پنجاب نے بزرگ سکھ یاتری خاتون اور تعینات پولیس جوانوں کو اپنے ہاتھوں سے عید کا کیک کھلایا، آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب پولیس سکھ، عیسائی اور ہندو کمیونٹی سمیت تمام اقلیتوں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کر رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن