• news

نیتھن لائن کی ایشز سیریز کے بقیہ میچز میں شرکت مشکوک

لاہور(سپورٹس ڈیسک ) آسٹریلوی سپنر نیتھن لائن کی انجری کے باعث ایشز سیریز کے بقیہ ٹیسٹ میچز میں شرکت مشکوک ہوگئی۔لارڈز میں جاری ایشز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز نیتھن لائن فیلڈنگ کے دوران دائیں پنڈلی کی انجری کا شکار ہوئے تھے جس کے باعث انہیں گراؤنڈ چھوڑ کر ڈریسنگ روم میں جانا پڑا تھا۔انجری کا شکار ہونے سے قبل انہوں نے انگلینڈ کی پہلی اننگ میں اوپنر زیک کرولی کو آؤٹ کر کے اپنی 496 ویں ٹیسٹ وکٹ حاصل کی۔35 سالہ آسٹریلوی کھلاڑی دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز بیساکھیوں کی مدد سے گراؤنڈ میں آئے تھے۔کرکٹ آسٹریلیا نے کہا ہے کہ اس میچ کے اختتام کے بعد لائن کو بحالی کیلئے وقت درکار ہو گا جبکہ بقیہ سیریز کیلئے ان کی دستیابی کے بارے میں فیصلہ کھیل کے اختتام پر کیا جائیگا۔

ای پیپر-دی نیشن