ورلڈ کپ، پاکستانی وفد بھارت میں سکیورٹی کا جائزہ لے گا
لاہور (سپورٹس رپورٹر)آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ کیلئے پاکستانی وفد بھارت کا دورہ کریگا۔ذرائع کے مطابق پاکستان کا وفد ورلڈکپ میچز کے وینیوز کا جائزہ لے گا، وفد پاکستان کے میچز کے وینیوز، سکیورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لینے بھارت جا رہا ہے۔پاکستان کا وفد وزرات داخلہ اور وزارت خارجہ کی مشاورت سے بھیجا جائیگا۔ذرازئع کے مطابق پاکستان کا وفد چنئی، بنگلورو،حیدرآباد، کولکتہ اور احمد آباد کا دورہ کریگا۔واضح رہے کہ اس سے قبل ورلڈکپ کے شیڈول کے اعلان کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے بتایا تھا کہ پاکستانی ٹیم بھارت بھیجنے کا فیصلہ حکومت کریگی۔ دورہ بھارت کیلئے پاکستانی ٹیم کو حکومتی اجازت درکار ہوتی ہے۔واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ پانچ اکتوبر سے بھارت میں کھیلا جائیگا جبکہ پاکستان اور بھارت کا میچ 15 اکتوبر کو احمد آباد میں شیڈولڈ ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈنے کہا ہے کہ انٹرینشنل کرکٹ کونسل ورلڈ کپ کیلئے پاکستانی ٹیم بھارت بھیجنے کا فیصلہ حکومت کریگی۔پی سی بی نے کہا ہے کہ دورہ بھارت کیلئے پاکستانی ٹیم کو حکومتی اجازت درکار ہوتی ہے۔واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ 5 اکتوبر سے بھارت میں کھیلا جائے گا۔پاکستان اور بھارت کا میچ 15 اکتوبر کو احمد آباد میں شیڈول ہے۔واضح رہے کہ بھارت میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا تھا کہ میچ کے مقامات سمیت بھارت کے کسی بھی دورے کیلئے حکومتِ پاکستان کی منظوری درکار ہوتی ہے۔ حکومت کی جانب سے ہمیں جو بھی ہدایت ملے گی ہم آئی سی سی کو آگاہ کر دیں گے۔