• news

بھارت کو ہرانے کے بجائے ورلڈ کپ جیتنے پر توجہ دینی چاہیے:شاداب خان

 لاہور (سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم آل رانڈر شاداب خان نے کہاہے کہ ورلڈ کپ میں بھارت کو شکست دینے کے جنون میں مبتلا ہونے کے بجائے قومی ٹیم کو ایونٹ جیتنے پر توجہ دینی چاہیے۔ بھارت کیخلاف میچ میں بہت دبائو ہوتا ہے اور یہ ایونٹ کے سب سے بڑے مقابلوں میں سے ایک ہوتا ہے۔ اگر پاکستان بھارت کے خلاف میچ جیت گیا اور ورلڈ کپ ہار گیا تو اس جیت کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا، اس لیے ہمیں ٹرافی گھر لانے پر توجہ دینی چاہیے۔بھارت کے خلاف کھیلنے کی ایک الگ ہی خوشی ہوتی ہے، مجموعی طور پر اس مقابلے کا دبا بھی مختلف ہے اور اب تو جب ہم نے بھارت جانا ہے تو وہ ان کا ہوم گرانڈ ہو گا اور ہجوم بھی ہمارے خلاف ہو گا۔اس صورتِ حال میں میرا خیال ہے کہ اگر ہم بھارت سے ہار بھی جاتے ہیں لیکن ورلڈ کپ جیت جاتے ہیں تو یہی ہماری جیت ہے کیونکہ ہمارا بنیادی مقصد ٹورنامنٹ جیتنا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن