• news

مہنگائی نے عوام پر چھریاں چلادیں ، منافع خور آزاد ، سبزیاں ، پھل پہنچ سے باہر 


لاہور( کامرس رپورٹر)لاہور میں گذشتہ روز بھی سبزیوں اور پھلوں کی گراں فروشی جاری رہی۔ دکاندار وں نے تعطیلات کے باعث سپلائی نہ آنے کو جواز بناتے ہوئے من مانے نرخوں پر فروخت جاری رکھی ۔سرکاری نرخنامے میں ایک کلو آلو کی قیمت70روپے مقرر کی گئی تاہم دکانداروں نے 90 روپے کلو تک فروخت جاری رکھی ،پیاز درجہ اول55کی بجائے65 سے70،ٹماٹر 55کی بجائے65،لہسن دیسی200کی بجائے270سے280،ادرک تھائی لینڈ800کی بجائے1000،میتھی130کی بجائے170سے180،بینگن42کی بجائے60سے70،بند گوبھی42کی بجائے55سے60 روپے کلو دستیاب ہے۔پھلوں میںسیب کالا کولو پہاڑی درجہ اول345کی بجائے400سے420،انار دیسی نیا225کی بجائے300،آلو بخارا درجہ اول300کی بجائے400سے420،گرما75کی بجائے80،خوبانی سفید درجہ اول170کی بجائے240سے250،،آڑو درجہ اول170کی بجائے240سے250،آم دوسہری درجہ اول150کی بجائے200،خوبانی پیلی درجہ اول160کی بجائے200سے220،الیچی درجہ اول340کی بجائے370سے380جبکہ کھجور ایرانی 505کی بجائے600روپے کلو تک فروخت ہوئی۔
سبزیاں، پھل

ای پیپر-دی نیشن